14 اگست 2015 - 08:54
داعش کے خاتمے کے بعد بھی عراق و شام سے دھشتگردی ختم ہونے والی نہیں

عراقی پارلیمنٹ کے سیکورٹی اور دفاعی کمیشن کے سربراہ نے دہشت گرد گروہ داعش کے خاتمے کے بعد ہزاروں دہشت گردوں کی تربیت کی سازش سے پردہ اٹھایا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی پارلیمنٹ کے سیکورٹی اور دفاعی کمیشن کے سربراہ نے دہشت گرد گروہ داعش کے خاتمے کے بعد ہزاروں دہشت گردوں کی تربیت کی سازش سے پردہ اٹھایا ہے-
سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے سیکورٹی اور دفاع کے کمیشن کے سربراہ حاکم الزاملی نے کہا کہ بعض ممالک شام اور عراق کے پچاس ہزار انتہا پسند جوانوں اور نوجوانوں کو تربیت دے رہے ہیں تاکہ دہشت گرد گروہ داعش کے خاتمے کے بعد انھیں ان دونوں ملکوں میں بھیجا جائے- حاکم الزاملی نے الجزائر میں ان دہشت گردوں کی تربیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سازش کا مقصد دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کے لیے ان تربیت یافتہ دہشت گردوں کو شام اور عراق بھیجنا ہے تاکہ داعش کے خاتمے کے بعد عراق کو نئے سرے سے نشانہ بنایا جائے- واضح رہے کہ اس وقت داعش نے عراق کے بعض علاقوں خصوصا اس کے شمالی علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور اس دہشت گرد گروہ کے حملوں میں اب تک ہزاروں افراد جاں بحق، زخمی اور بے گھر ہو چکے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲